چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی جنرل کلاڈیو گریزیانو نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا، انہیں روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔ معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی جنرل کلاڈیو گریزیانو نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔جنرل کلاڈیو گریزیانو نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38