سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان اور یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی سے یمن میں عبوری کونسل اور حکومت کے درمیان طے معاہدے پر بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد نے دونوں رہ نماﺅں کے ساتھ الگ الگ بات چیت کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے یمنی محاذ جنگ کی تازہ ترین صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا اور یمن کی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے ریاض معاہدے تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔شہزادہ محمد بن سلمان یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ریاض معاہدے اور اسے کامیاب بنانے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعے پر یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی نے عبوری کونسل اور حکومت کے درمیان مصالحتی معاہدہ کرانے سعودی قیادت بالخصوص خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مساعی کو سراہا۔سعودی ولی عہد شہزادہ نے یمن کی عبوری کونسل کے سربراہ عید روس الزبیدی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ریاض میں طے پائے مصالحتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں ریاض کی میزبانی میں یمنی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدہ یمنی عوام کی فتح اور جنگ زدہ ملک کے امن استحکام کے لیے نقطہ آغازہے۔ذرائع کے مطابق الریاض میں معاہدے سے قبل خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور ان کی سرپرستی میں یمنی بھائیوں کے مابین پائے جانے والے تنازعہ کو دور کرنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی گئی ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی اور ابوظہبی ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کی موجودگی میں یمن کی آئینی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔شہزادہ محمد بن سلمان نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ یمن کے استحکام کے لیے ایک نیا آغازگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ سیاسی حل اور ملک میں جنگ کے خاتمے کی طرف ایک قدم ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38