اسرائیلی سپریم کورٹ نے انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ ( ایچ آر ڈبلیو) کے علاقائی سربراہ کی ملک بدری کے حکم کی تصدیق کر دی ہے۔ عدالت کے مطابق ایچ آر ڈبلیو کے عمر شاکر کو بیس دن کے اندر اندر اسرائیل چھوڑ دینا چاہیے۔ عمرشاکر پر الزام ہے کہ انہوں نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی ایک مہم کی حمایت کی تھی۔ اسرائیلی وزیر داخلہ نے اسی وجہ سے انہیں گزشتہ برس ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا۔ تاہم عدالت میں اس مقدمے کی سماعت جاری ہونے کی وجہ سے عمر شاکر اسرائیل میں ہی مقیم تھے۔ عمر شاکر امریکی شہری ہیں اور ان کے والدین کا تعلق عراق سے تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024