اسلام آباد:سینیٹ کا اجلاس تین دن جاری رہے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں رواں اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس تین دن تک جاری رکھا جائے گا جس میں حالیہ دھرنوں سے پیدا صورتحال، قرضوں کی صورتحال، یمن میں امن کے قیام کے لئے ثالثی کی پالیسی اور گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سمیت اہم ملکی اور غیر ملکی امور پر بحث کی جائے گی.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024