ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب نے کہا کہ پاکستان کے زیادہ تر بینکوں کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا، ہمیں بینکوں نے اس بارے میں رپورٹ نہیں کیا، ہم خود تجزیہ کرتے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ہمیں بینکوں نے اس بارے میں رپورٹ نہیں کیا، ہم خود تجزیہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کرائم ڈیٹا دیکھا ہے، جس سے پتہ چلا کہ پاکستان کے بڑے بینکوں کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا، اب تک ہمارے پاس 100سے زائد مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ کئی گرفتاریاں بھی کی گئیں،ڈائریکٹر ایف آئی اے نے مزید کہا کہ بھیس بدل کر عوام کو بے وقوف بنانے والے ایک گروہ کو بھی گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ ہفتے ایک بینک کی ویب سائیٹ ہیک ہوئی تھی، جس کا ڈیٹا بیرون ملک سے ہیک کیا گیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024