چینی خام لوہے کے نرخوں میں کمی کا عمل جاری ہے۔ ڈیلین کموڈیٹی ایکسچنج میں جنوری کے لئے خام لوہے کی سپلائی کے بیشتر سودے 4.8 فیصد کمی کے ساتھ 501.50 یوان (72.76 ڈالر) فی ٹن طے پائے بعد ازاں آخری سودوں میں خام لوہے کی سپلائی 3.5 فیصد اضافے کے ساتھ 508.50 یوان فی ٹن پر بند ہوئی۔شنگھائی فیچر ایکسچینج میں تعمیرات میں استعمال ہونے والی سٹیل ریبار کے نرخ بھی 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 4064 یوان فی ٹن اور سٹیل کی تیاری کے لئے استعمال ہونے والا خام مواد ”کوک“کے نرخ 3.4 فیصد کمی کے ساتھ 2295.50 یوان فی ٹن طے پائے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024