وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورے سے پاک چین تعلقات کو مزید وسعت ملے گی‘ وزیراعظم عمران خان کا ہر لمحہ پاکستان کی بہتری میں صرف ہورہا ہے‘ عمران خان نے مختصر عرصے میں اپنی لیڈر شپ کو منوایا. وزیراعلیٰ پنجاب نے چین کے کامیاب دورے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دورے سے پاک چین تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ سی پیک کے ذریعے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کا ہر لمحہ پاکستان کی بہتری میں صرف ہورہا ہے۔ عمران خان ہی پاکستان کو مشکلات کے گرداب سے نکالیں گے۔ عمران خان نے مختصر عرصے میں اپنی لیڈر شپ کو منوایا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38