ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انشااللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،بھارتی فوج جبر سے کشمیریوں کی سیاسی جدوجہد نہیں دبا سکتی۔ منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم شہداکشمیر کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلح افواج کی جانب سے شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکاظلم جاری ہے، انشااللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،بھارتی فوج جبر سے کشمیریوں کی سیاسی جدوجہد نہیں دبا سکتی اور کشمیریوں کو حق خودارادیت سے کوئی محروم نہیں کرسکتا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024