احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں 10 نومبر تک کی توسیع کردی،شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ راہداری ریمانڈ کے دوران تفتیشی افسر پوچھ گچھ کرتے رہے ہیں، عدالتی آرڈر شیٹ میں بھی یہ بات لکھی جائے، ابھی تک مجھے نہیں بتایا گیا کہ کرپشن کہاں ہوئی ہے۔ منگل کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو راہداری ریمانڈ ختم ہونے پراحتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا ۔قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کی استدعا کی گئی۔ شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ راہداری ریمانڈ کے دوران تفتیشی افسر پوچھ گچھ کرتے رہے ہیں، عدالتی آرڈر شیٹ میں بھی یہ بات لکھی جائے، ابھی تک مجھے نہیں بتایا گیا کہ کرپشن کہاں ہوئی ہے۔ بعد ازاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں 10 نومبر تک کی توسیع کردی۔ عدالت نے اس سے قبل 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38