وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی کا آفیشل ٹوئٹر اکا ﺅ نٹ بلاک کیے جانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے یوٹیوب اور واٹس ایپ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی کا آفیشل ٹوئٹر اکا ﺅ نٹ بلاک کیے جانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ بہت خوش آئند ہے کہ ٹوئٹر اور فیس بک جیسے بڑے ادارے جعلی خبروں اور نفرت انگیز پیغامات کے خلاف اپنے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے حوالے سے پوری طرح پرعزم ہیں۔فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے یوٹیوب اور واٹس ایپ کو بھی اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38