وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد وزیرخارجہ نے ٹویٹ میں کہاکہ ہمالیہ سے اونچی ، سمندر سے گہری پاک چین دوستی مزید مضبوط ہورہی ہے۔ انھوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو کامیاب قرار دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں چین سے واپسی پر پراعتماد ہیں ۔ پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
وزیرخارجہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ چین پاکستان آئرن برادر ہیں۔ پاک چین پالیسیوں سے نئی نسل کے لیے راستے کھلیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے دو سے پانچ نومبر تک چین کا دورہ کیا۔
گذشتہ روز شنگھائی میں وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں عزم کا اظہار کیاکہ سرمایہ کاری کے راستے میں حائل سب رکاوٹیں دور کریں گے، ہنرمند پاکستانیوں اور سرما ئے کو پاکستان واپس لانا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر چلایا جاسکے۔