جندال جنڈ کا لوک فنکار یوسف گلیاری
جندال تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے لوک فنکار محمد یوسف گلیاری کا کسی زمانے میں طوطی بولتا تھا ،انہوں نے پی ٹی وی کے پروگرامیں دھرتی کے تارے ،پوٹھوار رنگ ،سانجھاں میں کام کیا ،موصوف ،اردو،پنجابی ،ہندکو ،سرائیکی میں اب بھی گاتے ہیں،بیوی شوگر کے مرض اور معذور بیٹے ،جبکہ تیسے بیٹے کے دل میں سوراخ ہونے پر لوگوں کا مقروض ہو گئے ،بیوی کی ٹانگیںکٹوانے اوربچے کی وفات پر وہ اداس رہتے تھے ،سرکاری حکام کو مالی امداد کی درخواستیں دے دے کر تھک گئے ،اب وہ موٹرسائیکل میکنک اور کوگوں کے گھروں میں بجلی کی فٹنگ کر کے رزق حلال کماتے ہیں ،اب بھی فن کے شوقین ان کو کبھی کھبار بلاتے ہیں ،موصوف کا تعلق گلیال کلاں تحصیل جنڈ سے ہے وہ رونما مکان میں رہتے ہیں، یہاںدوسری شادی کی جو بچی پیدا ہوئی وہ بھی دل کی عارضہ ہے۔ ان تاریخ پیدائش 1968ہے۔پہلا شومیں 1996میں پی ٹی وی پر آیا پہلا گانا میں نے گیا پروگرام سانجھ میں نے تیرے حسن توں رخبان قرباںن پو ٹھوار رنگ میں نے اکھیاں تو ں دور نہ جاویں ۔دھرتی دے تارے میں نے 2008دلبر ولہ سالاں دا۔ انہوں نے بتایا کہ بچے محمد سبیل جو 10دسمبر 2002میں پیدا ہوا یہ معذور ہو گیا گردن توڑ بخار کے اس کے سر پانی پڑھ گیا آپریشن کے بعد پمپ (shent) رکھوایا۔جواب تک معذور پڑا ہے ۔چارپائی سے اٹھ نہیں سکتا کھانا بھی خود کھلاتا ہیں بول بھی نہیں سکتا۔بیوی متوفیہ گلزار بی بی شوگر میں متبلا ہو گئی پہلے دونوں پائوں کے ناخن کاٹے گئے پھر اس کی ٹانگ کاٹ دی گئی جس کے بعد بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئی ۔پھر دوسری شادی سے ایک بچہ محمد زکریا پید ا ہوا جس کے دل میں دو سوراخ تھے اسے آرمی ہسپتال اور میڈی کئیر سے علاج معالجہ کرایا گیا لیکن یہ بھی فوت ہو گیا۔اب جو بچی پاکیزہ پیدا ہوئی ا س کے دل وال لیک ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق 6/7سال کی عمر میں آپریشن ہو گا ۔ انہوں نے بتایا پلے میرے 8/9لاکھ روپے خرچ ہوئے اب اس بچی کے آپریشن پر 05لاکھ روپے خرچ ہوگا۔محمد یوسف گلیالوی نے حکومت کو مالی امداد کے لئے دیں ان کی وفات کے بعد بھی مجھے حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔انہوں نے ایبٹ آباد ۔ہری پور ۔ راولپنڈی ۔ اسلام آباد ۔ اٹک میں 2پروگرام کئے چکوال ۔ جہلم ۔ میانوالی میںپروگرام کئے ۔علاقہ کے ایم پی اے کے بھائی کو بھی ملا کہ مجھے ہیلتھ کارڈ بنوا دیں لیکن وہ ایم پی اے اپنے دور میں مجھے نہیں ملے انہوں نے پی ۔ ٹی ۔ آئی ۔ کی حکومت سے کہا کہ فنکار ہوں میر ا سارا خاندان فوت ہو گیا ہے۔ایک بیوی ایک بچی ایک بیٹا معذور ہیںمجھے بیت المال سے رقم جاری کرائی جائے یا حکومت کسی بہود فنڈ سے میری مالی امداد کرے یہ اب بھی علاقے میں کبھی کبھار پرگرام کرتے ہیں۔بعض مرتبہ حالت فاقوں پر آجاتی دوست دیکھ کر منہ پھیر کر چلے جاتے ہیں انہوں نے مخیر حضرات اور فنکاروں اور حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ میری مالی امداد کی جائے تاکہ میں بھی معاشرے میں باعث زندگی بسر کو سکوں۔