ربیع الاول ،بابا گورونانک کا جنم دن، انتظامات مکمل کر لیے:راجہ منصور
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) جشن عید میلادالنبیﷺاور بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد۔بابا گورونانک کے جنم دن کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ماہ ربیع الاول ہم سب کے لیے ادب و احترام اور خوشی کا مہینہ ہے اس کا احترام تمام امت پر واجب ہے تمام مسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ امن و امان کی فضا قائم رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریںان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے عیدمیلادالنبیﷺاور بابا گورونانک کے جنم دن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ننکانہ میں تمام مذاہب اور مسالک کی موجودگی میں امن کمیٹی کی فضا قائم ہے ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں بھرپور سجاوٹ کی جائے گی تمام مساجد اور اہم سرکاری و غیر سرکاری عمارات کو لائٹنگ کی مدد سے خوبصورت شکل دی جائے گئی ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کروائی کہ جشن میلادالنبی ؐ اور بابا گورونانک کے جنم دن کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرنا ضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے تمام گوردوارہ جات میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے محکمہ سول ڈیفنس اور پولیس کا عملہ گوردواروں کے روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کرے گا اس موقع پراے ڈی سی(ریونیو)، اے ڈی سی (جنرل )،ڈی او مانیٹرنگ حافظ نجیب احمد، ،مذہبی سکالر علامہ محب النبی طاہر،گوبال سنگھ ،مستان سنگھ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شبیر حسین منور،سی ای او ایجوکیشن ،سی ای او ہیلتھ ،اسسٹنٹ کمشنرز،انجمن تاجران کے نمائندگان، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر، امن کمیٹی کے ممبران سمیت محکمہ پولیس اور ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔علاوہ ازیںڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے کہا کہ غلہ منڈی اور سبزی منڈی کو بہت جلد ننکانہ صاحب شہر سے باہر منتقل کردیا جائے گا۔