مدتیں ہوئیں گورنمنٹ ہائی سکول ظفر وال (حال ضلع نارووال) میں ہمارے ساتویں جماعت کے ریاضی کے استاد جنت مکانی سید نذیر حسین نے نسبت تناسب کے سوالات حل کرواتے ہوئے فرمایا تھا کہ ریاضی کے فارمولے حساب کتاب کی حد تک تو بالکل درست ہوتے ہیں مگر عملی زندگی میں بعض اوقات فیل ہو جاتے ہیں ۔ بات ہماری سمجھ میں نہ آئی تو تمثیل بیان کی کہ اگر سو دن میں پانچ مزدور ایک مکان بنائیں ، تو ایک دن میں کتنے مزدور بنائینگے۔ ہم نے جھٹ سے بتادیا کہ 500 مزدور، بولے کہ اگر وہی مکان ایک گھنٹہ میں بنانا ہو تو پھر کتنے مزدور درکار ہونگے۔ ہم نے 500کو24سے ضرب دی اور بتادیا کہ بارہ ہزار مزدور۔ بولے یہی بات میں آپکو بتانا چاہتا تھا۔امید ہے سمجھ آگئی ہوگی۔ حسابی طور پر تو یہ درست ہے کہ بارہ ہزار مزدور ایک مکان ایک گھنٹے میں بنا سکتے ہیں مگرعملی طور پر ناممکن اتنے بڑے کرائوڈ کو اتنی چھوٹی جگہ میں تو جمع نہیں کیا جا سکتا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024