آپریشن ردالفساد نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، مئی 2018 تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کے اہل ہو جائیں گے : احسن اقبال
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چند لوگ پاکستان میں مایوسی پھیلانے میں مصروف ہیں ۔ وہ پاکستانیوں سے خوداعتمادی چھیننا چاہتے ہیں۔آپریشن ردالفساد نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔آج دہشت گرد محصور اوریرغمال بن گئے ہیں۔ قوم کی امید جاگ گئی۔ اعتماد کے ساتھ اپنے مستقبل کو دیکھ رہی ہے۔ بدقسمی سے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں چلنے دیا جاتا۔ تسلسل قائم رہے تو پاکستان ایشین ٹائیگر بن سکتا ہے۔ مئی 2018 تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔پشاور میں میگا نادرا سنٹر کے افتتاح کے بعد وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت سے قبل دہشت گردی کا دور دورہ تھا۔ 2013ءمیں پاکستان ایک آو¿ٹ آف سروس جہاز تھا ۔جس ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اوردہشت گردی ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس جیسا ہولناک واقعہ رونماہوا لیکن آپریشن ردالفساد نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ دہشت گردی، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض حلقے الیکشن کے حوالے سے ابہام پیدا کر رہے ہیں ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ آگ سے مت کھیلیں۔احسن اقبال نے کہا لوگ جان لیں کہ 2018ءکے انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکانے والے ہی پاکستان خراب کرناچاہتے ہیں۔ مردم شماری حکومت اور پاک فوج نے مل کر کی جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی نشستوں میں اضافہ ہوا۔