محکمہ تحفظ ماحول کی خصوصی ٹیم کا محکمہ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن
چئیرمین محکمہ تحفظ ماحول شہباز جٹ کی سربراہی میں گڑھی شاہو کے علاقے میں محکمہ تحفظ ماحول کی خصوصی ٹیم نے محکمہ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کی اس دوران ڈرائیور حضرات میں گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی کے تدارک اور سموگ کی وجوہات و خاتمے سے متعلق لٹریچر اور صرف گڑھی شاہومیں 5000 ماسک عوام الناس میں تقسیم کیے گئے جبکہ محکمہ کی جانب سے تشکیل کردہ مزید4 ٹیموں نے 2000 ماسک لاہور کے دوسرے علاقوں کے لوگوں کو دیے ا س موقع پر چیرمین تحفظ ماحول نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بر وقت اپنی گاڑیوں کی ٹیوننگ کروائیں اور گاڑیوں کو فٹ رکھیں تاکہ ہمارا ماحول آلودہ نہ ہوڈسٹرکٹ انوائرمنٹ آفیسرانجم ریاض نے کہا کہ سموگ جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے محکمہ اپنے تمام تر ذرائع استعمال کرتے ہوئے نہ صرف گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہاہے بلکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی تسلسل سے ایکشن لیتے ہوئے آج محکمہ تحفظ ماحول کے سکواڈز نے منیر کاسٹنگ ڈھیلی ورکس،نوید برادر ٹیکسٹائل ملز ،برکت سٹیل ریرولنگ مل، علی شیر اینڈ برادرز سٹیل ریرولنگ ملز، شیخ فاؤنڈری اور ماسٹر فاؤنڈری سیل کر دیں