چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہورکو دورحاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ محکمانہ کارکردگی میں مزید بہتری ،وقت کی بچت اورکاغذ کے استعمال سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ٹریفک وارڈنز کو کمپوٹرکورسز کروانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔کمپوٹر کورسز کے بعد سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں پیپر لیس ورکنگ(Paper-Less Working) کا آغاز ہو جائے گا۔ابتدائی طور پر120سے زائد ٹریفک وارڈنز کو کورسز کروائے جائیں گے۔چار ہفتوں میں کمپوٹر کورسز مکمل ہو جائیں گے۔ کمپوٹر کورس کرنے والے ٹریفک وارڈنز کو بطور ڈیوٹی آفیسر ،ٹکٹنگ آفیسر اور اہم برانچزمیں تعینات کیا جائیگا ۔تعیناتی کے بعد تمام ٹریفک سیکٹرز میں کمپوٹرز اور دیگرضروری ڈیوائسز فراہم کر دی جائیں گی ۔ اس کے بعد تمام ڈیوٹی روسٹر کمپوٹر پر بنائے اور سٹی ٹریفک پولیس کے دیگر دفاتر میں آن لائن بجھوائے جائیں گے،سٹی ٹریفک پولیس کا روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والاآڈر بک اور ٹریفک پروگرامز بھی آن لائن بجھوائے جائیں گے۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ کاغذ کے استعمال سے چھٹکارا بھی حاصل ہوگا۔رائے اعجازاحمد نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے تمام چالانوں کا ریکارڈ بھی کمپوٹرائز ڈ کیا جائیگا اس سے نہ صرف ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی کا پتہ چلایا جا سکے گا بلکہ چالانوں کی تفصیل اور ان کا ریکارڈ بھی محفوظ کیا جا سکے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024