اسلام آباد: امریکی سفیرڈیوڈہیل نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے. بھارت پر پاکستان سے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے دباو ڈالا ہے.واشنگٹن نے بھارت پر افغانستان میں اقتصادی سطح پر ڈو مور کا مطالبہ کیا ۔پیر کواسلام آباد میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کے چوتھے دور میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈہیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں تیز کرنے کا یقین دلایا ہے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، امریکا نے بھارت پر افغانستان میں اقتصادی سطح پر ڈو مور کامطالبہ کیا جبکہ بھارت پر پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے کے لیے بھی دباو ڈالاہے۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمیں طالبان پر اس وقت تک دبا جاری رکھنا ہے جب تک وہ مذاکرات کی میز پر نہیں آتے. خواتین کا احترام اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کرتے اس وقت تک دبا وجاری رکھا جائے گا اور تمام گروہوں کے ساتھ ایک ہی طریقے سے نمٹاجائےگا۔انھوں نے خطے میں امریکی پالیسیز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی حکمت عملی علاقائی بنیادوں پر ہے جس کا مقصد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور اقتصادی خوشحالی میں اضافہ کرنا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38