کراچی:سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، حمادکے ساتھ ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں ۔ایم کیو ایم کے سابق رہنما حما د صدیقی امارتی اقامے پر دبئی میں رہائش پذیر تھے، اس نے مارکیٹنگ منیجر کا ویزا حاصل کررکھا تھا۔حماد صدیقی کے ساتھ ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جس سے تحقیقات جاری ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کی پاکستان منتقلی کے لئے قانونی کارروائی جاری ہے ،سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے مرکزی ملزم کو جلد پاکستان لایا جائےگا ، تاہم اس حوالے سے حتمی ٹائم فریم دینا مشکل ہے ۔حماد صدیقی سانحہ بلدیہ ٹاونکے علاوہ دیگر کئی سنگین جرائم میں بھی پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے ریڈوارنٹ بھی جاری کیے جاچکے تھے۔ستمبر 2012 میں بلدیہ ٹاون میں واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں 250سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024