خانیوال میں عمران خان کا جلسہ ناکام ہو گیا : محمد خان ڈاہا
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت)ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کے جلسے کو ناکام اور مسترد کردیا ہے صرف نواز شریف اور ن لیگ ہی آئندہ بھی حکومت کریں گے وہ گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری فضل الرحمن کے ہمراہ چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں کے ساتھ ترقیاتی بجٹ اور منصوبوں پر میٹنگ کررہے تھے انہوںنے کہاکہ گراس روٹ لیول پر ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن کا رکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے ۔