پی ٹی آئی جلسوں نے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں: شاہ محمود قریشی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) پی ٹی آئی کے کامیاب جلسوں نے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں خطہ کی عوام نے بھرپور شرکت کر کے عمران خان سے اپنی محبت کا ثبوت دیا نئے پاکستان کے ساتھ ساتھ عوام کی خواہش کے مطابق صوبہ قیام کو بھی یقینی بنایا جائے گا موجودہ حکومت عوام کا استحصال کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ سے غریب کسان مزدور بے روزگار ہونے کے سبب فاقہ کشی کا شکار ہیںان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیپلز سرائیکی پارٹی کے سربراہ ملک ذوالنورین بھٹہ اشرف بھٹہ سید عون شاہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکمرانوں کا کرپٹ ٹولہ اپنے بچاؤ کے لئے احتسابی عمل کے خلاف بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے جس وجہ سے احتساب کرنے والے اداروں عدالت عظمیٰ اور فوج کے خلاف بھرپور مہم جوئی شروع کر دی ہے لیکن سیاسی ناکامی ان کا مقدر بن چکی ہے۔