عوام نے الزامات اور یو ٹرن کی سیاست کو بار بار مسترد کیا ہے : عرفان ڈاہا‘ فضل الرحمن
خانیوال(خبرنگار) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا ،ممبرقومی اسمبلی محمدخان ڈاہا،صوبائی حلقہ215سے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری فضل الرحمن ،مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے صوبائی رہنما میونسپل کمیٹی خانیوال کے وائس چیئرمین راناعبدالر حمن خا ں نے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ میاںنوازشریف کو مائنس ون قرار دینے والوں کی ساری تقریر اور رابطہ مہم کا محور میاںنوازشریف ہیں اگر وہ مائنس ون ہوچکے ہیں تو خوف کس بات کا؟؟۔ انہوںنے کہاکہ عوام نے الزامات اوریوٹرن کی سیاست کو باربار مستردکیا ہے ۔