قانون‘ ناموس رسالت میں کوئی تبدیلی قبول نہیں کرینگے: مفتی محمد رضا
ملتان (نامہ نگار خصوصی) عقیدہ ختم نبوتؐ ایمان کی اساس ہے ناموس رسالتؐ میں ذرا بھی تبدیلی برداشت نہیں کریں گے ختم نبوتؐ میں حکومت نے آئندہ کسی بھی قسم کی ترمیم کی کوشش کی تو راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔ ان خیالات کااظہار جماعت اہلسنت کے رہنما مفتی احمد رضا اعظمی اور مولانا نذیر احمد مہروی نے جامعہ اسلامیہ فیضان الحبیب کے زیراہتمام سالانہ ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ پرکامل ایمان کے بغیر کوئی بھی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا اس موقع پر جامعہ کے مہتمم اعلیٰ میاں عبدالحمید قریشی سید عطا اللہ شاہ بخاری علامہ فیض بخش رضوی سردار اللہ ڈیوایا لاشاری قاری اقبال قادری ‘ قادری خدا بخش عثمانی قاری رب نواز سعیدی مولانا اقبال سعیدی سید اصغر شاہ سعیدی مولانا عبدالرشید و دیگر نے خطاب کیا۔