سپریم کورٹ میں آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدئیے گئے
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ میں آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیئے گئے۔اس ہفتے ایک لارجربینچ اور 6معمول کے بینچ اسلام آباد میں مقدمات سنیں گے ۔عدالتی کاز لسٹ کے مطابق عدالت عظمی کا بینچ نمبر 1 چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے جومنگل کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیس کی سماعت کریگا۔بینچ نمبر 2 جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر 3جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر چار میںجسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔بینچ نمبر 5جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل ہے جومری میں درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ جبکہ بینچ نمبر 6جسٹس منظور احمد ملک ،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے۔پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس دوست محمد خان، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے۔5رکنی بینچ پیمراکی ڈی ٹی ایچ لائسنس نیلامی کی درخواست پرمنگل کے روز سماعت کرے گا۔دریں اثنا بے نظیر بھٹو قتل کیس میںسزا یافتہ پولیس افسران کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کریگا۔ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر سماعت 9نومبر کو ہوگی ۔