او پی ایف کے شکایت سیل نے 2سال میں 1067 درخواستوں کو نمٹا دیا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن (او پی ایف) کے شکایت سیل نے گزشتہ 2برس کے دوران تارکین وطن اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے موصولہ2497 درخواستوں میں سے 1067شکایات نمٹا دیا ہے ۔اس حوالے سے قائم شکایت سیل کو تارکین وطن اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے دو برسوں کے دوران مختلف نوعیت کی 2497شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1430کیسز زیرغور ہیں جبکہ اس دوران 1067درخواستوں کو نمٹا دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اوورسیز پاکستانی ڈویژن نے تارکین وطن کے مسائل اور مشکلات کے ازالے کے لئے فروری 2016ء سے آن لائن نظام متعارف کر رکھا ہے اور اس نظام کو سنٹرلائز کیا گیا ہے تا کہ تارکین وطن کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جا سکے ۔ او پی ایف شکایت سیل کا مانیٹرنگ نظام جی او پی ایف ہیڈ کوارٹر میں قائم کیا گیا ہے جو سیل کی کارکردگی کے جائزہ کے لئے ہفتے میں ایک دن تمام شکایات کا بھی جائزہ لیتا ہے۔