موسم کی تبدیلی، بچوں کو فلو، نمونیا اور کھانسی جیسی موسمی بیماریوں کا سامنا
اسلام آباد (اے پی پی) موسم میں تبدیلی اورخنکی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے بالخصوص چھوٹے بچوں اور بزرگ افراد کو فلو، نمونیا، کھانسی اور بخار جیسی موسمی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بیماریوںکی وجہ سے کلینک اور ہسپتالوں میںرش بڑھ گیا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خشک سردی سے بچنے کیلئے خصوصاً بچوں کو سردی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں اور اس کے لئے بچوں کو گرم کپڑوں میں ملبوس کرناضروری ہے۔