وزارت توانائی کاغلط بلز کی شکایات کے ازالے کیلئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ
ملتان( نامہ نگار خصوصی) وزارت توانائی( پاور ڈویژن) نے پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی( پی ٹی آئی سی) کے تعاون سے غلط بلوں کی شکایات کے ازالے کیلئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سسٹم کے قیام سے صارفین کی شکایات سنٹرلائزڈ سسٹم کے تحت متعلقہ کمپنی اور وزارت توانائی کے کمپلینٹ سنٹر پر درج ہوں گی اور شکایات کے ازالے پر صارفین کو اس کے بارے میں باقاعدہ آگاہ کیاجائے۔ صارفین کے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے سروسز فراہم کی جائیں گی۔