اوور بلنگ میںملوث افسروں اور ملازمین کیخلاف کارروائی کاآغاز کردیا گیا، ترجمان میپکو
ملتان( نامہ نگار خصوصی) ملتا ن الیکٹرک پاور کمپنی( میپکو ) کے ترجمان جمشید عالم نیازی کے مطابق اوور بلنگ میںملوث افسروں اور ملازمین کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا گیا ہے چیف ایگزیکٹو افیسر انجینئر محمد اکرم چوہدری نے ایکسیئن عارف والد عبدالکریم ٹالفوری اور ایس ڈی او ز احمد یار اور آصف کو اوور بلنگ الزامات کے تحت معطل کرکے انہیںمیپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ان افسروں کے خلاف اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔