غیر قانونی کمرشل و رہائشی تعمیرات کیخلاف کاروائی، ایک عمارت مسمار
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کمرشل و رہائشی تعمیرات کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک عمارت مسمار کر دی ایک کارخانے سمیت آٹھ جائیدادیں سیل 8 افراد کیخلاف مقدمات درج کرادئیے گئے۔ میئر راولپنڈی سردار نسیم خان کی ہدایت پرمیونسپل چیف آفیسر خالد جاوید گورایہ کی قیادت میں میونسپل آفیسر پلاننگ شہزاد حیدر کی زیر نگرانی خلاف نقشہ و بلا اجازت تعمیرات کے خلاف آپریشن کیاگیا ۔ شعبہ پلاننگ کے سپرنٹنڈنٹ حاجی افضل پر مشتمل آپریشن ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شمس آباد کے رہائشی علاقہ میں قائم کردہ لکڑی کاکارخانہ سیل کر دیا ۔ صادق آباد چوک میں غیر قانونی دوکانات کو سیل کیابندکھنہ روڈ پر غیر قانونی تعمیر کو بندکروایااوردوکانات سیل کی گئی ۔ ٹرانسفارمر چوک ، صادق آباد چوک میں غیر قانونی تعمیر کو سیل کیا گیا۔تھانہ نیو ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں میں مختلف مالکان کے خلاف 8 مقدمات بھی درج کرائے گئے ۔