مصریال روڈ موڑ پرسوزوکیوں کے غیر قانونی اڈے ، ٹریفک جام معمول
راولپنڈی( نیوزرپورٹر) چوہڑ چوک پشاور روڈمیں مصریال روڈ موڑ پرسوزوکیوں کے غیر قانونی اڈے کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ، ٹرانسپورٹروں ، مسافروں اور تاجروں میں آئے روز کی توتکار کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو مین پشاو ر روڈ سے ملانے والی سڑک مصریال روڈ پر دیہاتی علاقوں ڈھوک گجران چاکرہ اور نون جانے والی سوزوکی ٹرانسپورٹ کی من مانیاں عروج پر ہیں ، ان کی جانب سے پشاور روڈ پر مصریال روڈ ٹرن پر عثمانیہ مارکیٹ کے سامنے سلیپ ٹرن پر ایک غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈہ قائم کر دیا گیا ہے جس کے باعث مین پشاور روڈ سے مصریال روڈ پر مڑنے ولی ٹریفک کو شدید مشکلات درپیش آتی ہیں اورمین پشاو ر روڈ پر ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں ، شہریوں نے چیف ٹر یفک آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ سوزوکیوں کا سپلیپ ٹرن پر غیر قانونی اڈہ ختم کرایا جا ئے۔