خاتون پر فائرنگ اور تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ چونترہ نے کھیتوں میں خاتون پر فائرنگ اور تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کو مسماۃ قمر سلطانہ نے بتایا کہ راجڑ میں مدعیہ اپنی زمینوں میں تھی کہ سہیل وغیرہ نے آکر للکارا مارا اور مجھ پر فائرنگ کردی جس سے میرا بازاو زخمی ہوگیا تشدد کرکے میرے کپڑے بھی پھاڑ دئے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔