چوری کی واردات میں اہل علاقہ کے تشدد سے ملزم کی ہلاکت کا کراس پرچہ درج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ روات نے موضع کھینگرخورد چک بیلی روڈ میں چوری کی واردات میں اہل علاقہ کے تشدد سے ملزم کی ہلاکت کا کراس پرچہ درج کرلیا پہلا پرچہ محمد نواز کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں مدعی نے کہا کہ ہم رات کو گھر میں محو خواب تھے میرے برآمدے میں چور نظر آئے میرے شور پر دونوں بیٹے اور اہل علاقہ بھی آگئے ملزم دیوار پھلانگ گئے ایک ملزم ظہیر کو لوگوں نے پکڑ لیا جبکہ مقتول ملزم ظہیر کے بھائی واحد میرا بھائی ظہیر احمد رات کو گھر سے گیا بعد میں اطلاع آئی کہ اسے چوری کے الزام میں محمد نواز وغیرہ نے ڈنڈوں اور لتروں سے مار مار کر قتل کردیا ہے پولیس نے مقدماہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔