اسلحہ و منشیات برآمد، 10ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کر لیاتھانہ نصیر آباد پولیس نے رستم سے 1150گرام چرس، تھانہ گوجرخان پولیس نے کامران سے 1240گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے فرح اور شانی سے 17لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجرخان پولیس نے عدنان سے 50بوتل شراب، کامران سے 2750بوتل شراب، جابر سے پستول 30معہ 3روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔