ملک غلام رضا کی اہلیہ اور ملک یاسر رضا کی والدہ کا ختم قل
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سابق ایم پی ملک غلام رضا کی اہلیہ اور سابق ایم پی اے ملک یاسر رضا کی والدہ محترمہ کے ختم قل کی تقریب اتوار کو سینیٹر چوہدری تنویر خان کی اقامت گاہ پر منعقد ہوئی جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے بعد نعت خوان حضرات نے بارگاہ رسالتؐ میں ہدٔیہ نعت پیش کیا اور سجادہ نشین کلیام شریف سائیں شعبان فرید چشتی صابری نے مرحومہ کی بلندئی درجات کیلئے اجتماعی دعا کرائی ۔ مرحومہ سینیٹر چوہدری تنویر خان ، چیئرمین یوسی ملک جہانگیر خان اور تحریک صوبہ پوٹھوار کے چیئرمین ملک امریز حیدر کی بھاوج تھیں۔ تقریب میں متعدد سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی جن میں سینٹر نجمہ حمید، ملک ابرار احمد، سیما جیلانی ، ایم این اے حنیف عباسی ، حاجی ملک عمر فاروق، سید ظفر علی شاہ، انجم عقیل خان، شکیل اعوان، حاجی پرویز خان، راجہ محمد حنیف، ملک افتخار احمد، ڈاکٹر جمال ناصر، راحت قدوسی، حافظ احمد رضا قادری، سجاد خان، راجہ ارشد، ملک عشرت باری، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سعید اﷲ گوندل ، راجہ عرفان امتیاز ، ملک منیر احمد، شیخ محمد ناصر علی، مقبول احمد خان، راجہ مشتاق احمد، شیخ محمد اسلم، راجہ سعد ضیائ، حاجی نواز رضا، عبدالرزاق جامی، عزیز علوی، شیخ جان احمد، ملک افتخار احمد، ملک اسرار احمد اڈیالہ شامل تھے۔