پولینڈ کا دس رکنی پارلیمانی وفد دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
اسلام آباد (آ ئی این پی ) پولینڈ کا دس رکنی پارلیمانی وفد دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا ،چیئرمین سینٹ ، سینٹر گیان چند اور سینٹ کے دیگر عہدیداروں نے ہوائی اڈے پر وفد کا خیرمقدم کیا ،صدر اور وزیراعظم ، چیئرمین سینٹ اور سپیکرقومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرے گا۔ اتوار کو پولینڈ کی سینیٹ کا دس رکنی پارلیمانی وفد پولینڈ کے سینٹ آف مارشل کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا ہے۔ دورے کامقصد پارلیمانی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کوفروغ دینا ہے ۔