ٹی بی، ایڈز اور ملیریا پروگرامز کے 2 سو ملازمین کو برطرف کرنیکا پلا ن تیار
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام ٹی بی،ایڈز،ملیریا کنٹرول پروگرامز یکجا کرنے کے بعد مشکلات بڑھ گئیں۔ تینوں پروگرامز کے کنٹریکٹ ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں۔ ٹی بی،ایڈز،ملیریا کے 200 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا پلان تیارکر لیا گیا ہے ۔وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ذرائع کے مطابق ڈاون سائزنگ کے نام پر کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کیا جائے گا،تینوں پروگرامزکے نصف سے زائد ملازمین فارغ کرنے کا پلان سابق مینجر نے تیا رکیا۔ ڈاون سائزنگ سے بچت والی رقم افریقی ممالک کومنتقل کی جائے گی ۔پراجیکٹ ملازمین گلوبل فنڈز کی رقم سے تنخواہیں وصول کرتے ہیں۔ تینوں بیماریوں کی تشخیص و علاج کے لیے رقم بھی گلوبل فنڈز ادا کرتا ہے۔