سعودی عرب میں کروڑوں روپے مالیت کا سونے لوٹنے پر 6 پاکستانی گرفتا ر
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چھ پاکستانیوں کو کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر پاکستان بھیجنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے اخبار سعودی گزٹ کے مطابق چھ گرفتار شدہ پاکستانیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک جیولری شاپ کے ملازم کو زدوکوب کرکے اسے مجبور کیا کہ وہ سونے کے زیورات کی دکان کھولے دکان کھلوانے کے پر انہوں نے 10.6 ملین دیا گیا کا سونا اور زیورات لوٹ لئے‘ اخبار کے مطابق لوٹا ہوا سونا پاکستان بذریعہ شپ بھیجنے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔