حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کے عقیدے اور ایمان کا مسئلہ ہے: عبدا لرحمن مکی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ کی کوشش پر امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔حرمین شریفین کا تحفظ سیاسی یا علاقائی نہیں بلکہ ہر مسلمان کے عقیدے و ایمان کا مسئلہ ہے۔ بیرونی قوتیں سرزمین حرمین شریفین کیخلاف خطرات کھڑے کر رہی ہیں، حوثی باغیوں کا ریاض پر میزائل داغنا پوری مسلم امہ پر حملہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو حوثیوں کے میزائل حملہ کی مذموم سازشوں کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے، حرمین کے تحفظ کیلئے مسلمان کو مضبوط قوت بن کر کردار ادا کرنا ہو گا۔