ٹیکسوں کی بھرمار‘ افسران کے رویہ کے باعث کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا: خواجہ شفیق
ملتان (نمائندہ خصوصی) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے حکمرانوں نے تاجروں کے لئے عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے ٹیکسوں کی بھرمار اور افسروں کے رویہ کے باعث کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں وہ گزشتہ روز ہول سیل شوز مارکیٹ اندرون حرم گیٹ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے نو منتخب عہدیداروں چیئرمینوں اصغر بھٹہ‘ وائس چیئرمین ملک محمد عمران شریف‘ صدر عاصم شریف بٹ‘ جنرل سیکرٹری قمر یونس‘ سینئر نائب صدر طاہر بشیر‘ نائب صدر نعیم عباس‘ جوائنٹ سیکرٹری کاشف بھٹہ‘ سیکرٹری نشرواشاعت امجد انصاری‘ فنانس سیکرٹری سہیل بھٹہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا خواجہ محمد شفیق اور صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ظفر اقبال صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ تاجر اپنا احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں تاجروں نے ہمیشہ موجودہ حکمرانوں کو سپورٹ کیا ہے تاجر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ کے علاوہ نوٹ بھی دیتے ہیں نہ جانے کن وجوہ کی بنیاد پر تاجر دوست حکمران ہمیں ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے ہر ماہ کسی نہ کسی ٹیکس میں اضافہ کرکے ہماری زندگی اجیرن کر دی جاتی ہے پرویز مشرف جیسے ڈکٹیٹر اور آصف علی زرداری کی حکومت میں تاجروں کو ہرگز پریشان نہیں کیا گیا ظفر اقبال صدیقی نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹرن اوور ٹیکس کی حد کو پانچ کروڑ روپے سے کم کرکے ایک کروڑ روپے مقرر کرنا ظلم اور ناانصافی کے مترادف ہے چند لاکھ تاجر جو ٹیکس نیٹ میں ہیں انہی پر مزید بوجھ لادا جا رہا ہے لاکھوں ایسے افراد جو کہ کروڑوں اور اربوں کا کاروبار کر رہے ہیں جن کا ریکارڈ بنکوں میں موجود ہے اور وہ ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ان کے گرد گھیرا تنگ نہیں کیا جا رہا ٹوٹل آڈٹ ایف بی آر کے اہلکارون کے لئے صرف کمائی کا ذریعہ بن چکا ہے تقریب سے احتشام الحق، خواجہ محمد فاروق، چودھری ارشد باجوہ ، عاصم شریف بٹ ، قمر یونس، عزیز الرحمن انصاری نے بھی خطاب کیا جب کہ ممتاز قانون دان چودھری طاہر مسعود‘ یو سی چیئرمین واصف بٹ‘ انجمن تاجران چوک بازار کے صدر مرزا اعجاز علی اندرون بوہڑ گیٹ کے صدر شیخ محمد طاہر کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔