امریکی لا بی کے تحت پوری دنیا پاکستان کیخلاف متحد ہو رہی ہے : جاوید ہاشمی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) پیر طریقت مولانا حامد علی خانؒ نے دلوں پر حکمرانی کی ایک عظیم مثال قائم کی ان کی زندگی ہمارے لئے عظیم مشعل راہ ہے ان کی زندگی حق و صداقت کا درس دیتی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب میں پیر طریقت سیمینار سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے خطاب میں کیا صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان‘ صاحبزادہ قاری احمد میاں خان نے صدارت کی اس موقع پر مولانا رشید احمد چشتی‘ صاحبزادہ معصوم احمد حامد‘ ڈاکٹر اشرف قریشی‘ پروفیسر اختر انصاری‘ علامہ عبدالحق مجاہد‘ بابو نفیس انصاری‘ مولانا ضیاء الباروی‘ مولانا غلام حسین نقشبندی‘ حافظ اﷲ دتہ کاشف‘ ڈاکٹر اکمل مدنی‘ ارشد اقبال نیازی‘ زاہد بلال قریشی‘ قاری غلام دستگیر حامدی‘ رکن الدین ندیم حامدی‘ کلیم اکبر صدیقی‘ سجاد علی حامدی‘ شیخ اکمل‘ شیخ الیاس‘ مرزا ارشد القادری بھی شریک تھے جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مولانا حامد علی خان کی زندگی نظر مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے گزاردی تحریک ختم نبوتؐ میں ان کا قائدانہ کردار امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے پیر طریقت نے مصلح قوم کی حیثیت سے سیاسی اور سماجی حوالے سے بھی خدمات انجام دیں اور اپنی زندگی میں تعلیمی ادارے بھی قائم کئے پیر طریقت کی خواہش عہدے لینے کی نہیں تھی بلکہ حق و باطل کی جنگ سمجھتے ہوئے عوام کے مطالبے پر الیکشن میں حصہ لیا آپ لوگوں کی تربیت اور علم پر زور دیتے تھے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت امریکی لابی کے تحت اسرائیل انڈیا اور پوری دنیا کے لوگ پاکستان کے خلاف متحد ہو رہے ہیں کیونکہ یہاں دین اسلام کی بات ہوتی ہے پوری دنیا پاکستان کو ہٹانا چاہتی ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور یہاں سے ہی پیر طریقت کے افکار کی روشنی میں پاکستان کا تحفظ ہو گا صاحبزادہ قاری احمد میاں خان نے کہا کہ پیر طریقت نے قوم کی فلاح و بہبود اور دینی اقدار کو دنیا میں پھیلانے کیلئے تبلیغی سرگرمیاں جاری کیں آپ پاکستان کو تحریک پاکستان کے بنیادی نظریات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کوشاں رہے۔