.شاہدرہ میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار
فیروز والہ ( نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقہ میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار شہری سخت پریشان بھکاریوں کے روپ میں منشیات فروشی اور جسم فروشی جیسے گھنائونے دھندے کرنے کا انکشاف انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے شاہدرہ کے بازاروں چوکوں میں سارا دن بھکاریوں کی پوری ٹیم بھیک مانگنے میں مصروف رہتی ہے۔