میونسپل کارپوریشن ملتان کو منقولہ جائیداد ٹیکس سے ایک کروڑ 30 لاکھ‘ ضلع کونسل کو 2لاکھ 91ہزار جاری
ملتان (خبر نگار خصوصی) محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ بھر کی میونسپل کارپوریشنوں ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کو مئی جون 2017ء کا غیر منقولہ جائیداد ٹیکس کا شیئر 41 کروڑ 13لاکھ روپے جاری کر دیا ہے جس میں سے میونسپل کارپوریشن ملتان کو 1کروڑ 30لاکھ روپے جبکہ ضلع کونسل ملتان کو 2لاکھ 91ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔