مولانا حامد علی خانؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات آج سے شروع ہونگی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) حضرت مولانا حامد علی خانؒ کا 39 واں سالانہ تین روزہ عرس مبارک خانقاہ حامدیہ جامعہ اسلامیہ خیر المعاد قلعہ کہنہ قاسم پر آج سے شروع ہوگا عرس مبارک کے سلسلے میں خانقاہ حامدیہ پر چراغاں کر دیا گیا ہے عرس مبارک کی تقریبات آج سے 8 نومبر تک جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں آج دستار فضیلت جلسہ ہو گا جس کی صدارت سجادہ نشین قاری محمد ناصر میاں خان‘ صاحبزادہ قاری احمد میاں خان کریں گے اس ضمن میں آج علامہ سید مظفر حسین شاہ‘ معروف نعت خواں محمود الحسن اشرفی‘ قاری منصور احمد شرکت کریں گے جبکہ کل 7 نومبر کو عرس مبارک کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں علامہ سید محمد عرفان شاہ مشہدی ‘ مفتی مظہر مختار‘ پروفیسر سید حسین احمد شاہ‘ 8 نومبر کو اختتامی دعائیہ تقریب ہو گی۔