سکالر ذاکر نائیک پر مقدمہ بھارت کے سیکولر چہرے پر بدنما داغ ہے: اکرام اللہ خان کاکڑ و دیگر
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی صوبائی کونسل کے ممبر اکرام اللہ خان کاکڑ‘ شیخ آصف رفیق‘ عبدالحمید خان کاکڑ‘ پروفیسر سمیع اللہ خان کاکڑ‘ ظہیر اقبال چودھری‘ شیخ محمد عمران‘ تابندہ کاکڑ‘ شیخ مانی‘ قاضی ساجدمحمود اور شیخ عادل نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم سکالر ذاکر نائیک پر مقدمہ بھارت کے سیکولر چہرے پر بدنما داغ ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ ذاکر نائیک صرف دین اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں اور وہ کسی دہشت گردی اور دیگر ادیان کی توہین کے مرتکب نہیں ہوئے۔ دین کی تبلیغ کا حق ہر کسی کو حاصل ہے لیکن مذہبی جنونی ہندوئوں کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی کیونکہ ان کے پاس ان کے دلائل کا جواب نہیں ہے اس لئے وہ اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتے ہیں لیکن اللہ انہیں سرخرو کرے گا کیونکہ وہ نیک مقصد پر چل رہے ہیں۔