رواں سیزن کیلئے گندم کی کاشت کا ہدف ایک کروڑ 66 لاکھ 80ہزار ایکڑ مقرر
ملتان (خبر نگار خصوصی) محکمہ زراعت پنجاب نے رواں سیزن کے لئے گندم کی کاشت کا ہدف 1کروڑ 66لاکھ 80ہزار ایکڑ مقرر کر دیا ہے جبکہ ملتان ڈویژن میں کاشت کا ہدف 21لاکھ 22ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا ہے ضلع ملتان کا ہدف 4لاکھ 67ہزار ایکڑ لودھراں 5 لاکھ 4ہزار ایکڑ‘ خانیوال 5لاکھ 3ہزار ایکڑ اور ضلع وہاڑی میں 6 لاکھ 48 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔