لوڈ ررکشہ یونین کا چالان اور گاڑیاں بند کرنے پر ٹریفک پولیس کیخلاف احتجاج
ملتان (نمائندہ خصوصی) ٹریفک پولیس کی طرف سے موٹر سائیکل لوڈر رکشوں کے چالان اور تھانوں میں بند کرنے کے خلاف موٹر سائیکل لوڈر رکشہ یونین کے زیر اہتمام وہاڑی روڈ چونگی نمبر 21 پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں موٹر سائیکل لوڈر رکشہ والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن لوڈر رکشوں کا چالان کرکے رکشوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیئے ہیں وارڈنز کا کہنا ہے کہ حکومت نے موٹر سائیکل لوڈر رکشوں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے ہماری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ اگر لوڈر رکشوں کو بند کرنا ہے تو ہمیں متبادل روزگار فراہم کیا جائے بصورت دیگر ٹریفک پولیس ہمارے ناجائز چالان کرنے کا سلسلہ فوری ختم کرے مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور روڈ بلاک کئے رکھا مظاہرین میں سجاول خان‘ چودھری عاصم‘ نیک محمد‘ حق نواز‘ محمد رمضان‘ غلام فرید‘ ارشد خان سمیت دیگر شامل تھے ۔