میاں نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا: مسلم لیگی رہنما
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر لاہور عثمان تنویر بٹ‘ جوائنٹ سیکرٹری ملک محمود الحسن کے مقامی آفس لین پارک میں اجلاس ہوا۔ رضا تنویر بٹ‘ حمزہ تنویر بٹ‘ خواجہ ندیم وائیں وائس چیئرمین‘ تاجر رہنما ء منظور بھٹی‘ شاہد مغل‘ حسن بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں کارکنان نے میاں نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کیا گیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ کوئی نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا۔