اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے: ڈاکٹر اسلم صدیقی
لاہور (پ ر) مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے جو شخص فاقے کشی کی حالت میں اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے وہ سب سے افضل صدقہ ہے اور اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کو بے حد پسند کرتا ہے۔