لندن اور یورپ میں پاکستان مخالف سازش کی جارہی ہے: زوار بہادر
لاہور( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کے وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کو اندرونی اور بیرونی شدید خطرات لاحق ہیںایک سازش کے تحت لندن اور یورپ میں پاکستان مخالف اور بلوچستان کی علیحدگی کی ناپاک سازش کی جارہی ہے حکومت ان غداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کوبچانے میں مصروف ہیںجبکہ سابق وزیر اعظم عدالتوں اور فوج کا مذاق اڑا رہے ہیں اور ساتھ اپنی مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں سپریم کورٹ کو چاہیے کہ ان نااہل حکمرانوں کو برطرف کرکے انہیں جیلوں میں بند کردیں۔ قانون ختم نبوت کا ہر سطح پر دفاع کیا جائے گا ختم نبوت کے حلف میں تبدیلی کے جو بھی ذمہ داران ہیں انہیں اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو برطرف کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد اخبار نویسوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔اجلاس میں ڈاکٹر جاوید اعوان ،محمد ہاشم صدیقی، احفاظ الکریم خان برکی، حافظ نصیر احمد نورانی ،علامہ اظہر حسین فاروقی ،مفتی تصدق حسین اوردیگر ارکان عاملہ نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان کے معاشی حالات پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا گیا ۔