متنازعہ ترمیم کے غداروں کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: عالمی مجلس ختم نبوت
لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع بنوں کے امیر،مولانا علیم الدین شاکر،پیررضوان نفیس،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عبدالنعیم،مولانا عبدالعزیز نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاشقان رسول ختم نبوت کے غداروں کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا نہ ملنے کی وجہ سے عوامی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 میں پرانے ایکٹ کی شق 7 بی اور 7 سی شامل کی جائے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نارووال میں سرکاری سکول قادیانیوں کے حوالے کرنے کی وضاحت کرے۔ اگر ایسا ہوا ہے تو یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔قادیانیوں کو سکول دینا نسل نو کو قادیانیت کے چنگل میں ڈالنے مترادف ہے۔ حکومت ختم نبوت کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔